طیارہ گرائے جانے میں اسرائیل کا ہی ہاتھ ہے ،روسی وزارت دفاع

اسرائیلی ہواباز کی حرکت سے پیشہ ورانہ اہلیت کا فقدان یا پھر مجرمانہ غفلت کا اظہار ہوتا ہے،بیان

پیر 24 ستمبر 2018 15:11

طیارہ گرائے جانے میں اسرائیل کا ہی ہاتھ ہے ،روسی وزارت دفاع
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) روسی وزارت دفاع نے شام کی فضاؤں میں اپنے ایک فوجی طیارے کے گرائے جانے کا سبب بننے پر ایک بار پھر اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی طیارے کے گرائے جانے کے حادثے سے کچھ دیر قبل ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ شام کے ساحلی صوبے لاذقیہ کے اوپر اڑان بھر رہا تھا جس نے دانستہ طور پر روسی طیارے کو اپنی ڈھال بنا لیا۔وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشنکوف نے واضح کیا کہ اسرائیلی ہواباز کی حرکت سے پیشہ ورانہ اہلیت کا فقدان یا پھر مجرمانہ غفلت کا اظہار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :