گوگل کا جی میل صارفین کے ڈیٹا تک ایپس کو رسائی کا اعتراف

مذکورہ اعتراف گوگل نے خود امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں جمع کرائے گئے ایک خط میں کیا

پیر 24 ستمبر 2018 15:11

گوگل کا جی میل صارفین کے ڈیٹا تک ایپس کو رسائی کا اعتراف
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) گوگل نے مختلف سافٹ وئیر کمپنیوں اور سیکڑوں ایپس کو جی میل صارفین کے ڈیٹا کو اسکین اور شیئر کرنے کی اجازت دینے کا اعتراف کر لیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف گوگل نے خود امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں جمع کرائے گئے ایک خط میں کیا، جسے گزشتہ دنوں پبلک کیا گیا۔

(جاری ہے)

گوگل نے خط یں وضاحت کی کہ تھری پارٹی ڈویلپرز کو جی میل اکائونٹس کے ڈیٹا تک رسائی اور شیئر کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اس کے لیے مخصوص چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ تھرڈ پارٹیز کو کسی بھی صارف کے جی میل اکا?نٹ کے ڈیٹا کی اسکینگ کی اجازت اس وقت دی جارہی ہے جب گوگل نے خود ایسا کرنا ایک سال قبل ترک کردیا تھا۔گوگل کے خط میں لکھا تھا کہ ڈویلپرز جی میل ڈیٹا کو تھرڈ پارٹیز سے اس صورت میں شیئر کرسکتے ہیں جب صارفین کو علم ہو کہ ڈیٹا کیسے استعمال ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :