صنعتی ترقی کے حوالے سے کشمیر کے ساتھ سو تیلی ماںجیسا سلوک کیا جارہا ہی:فیڈریشن ایوان ہائے صنعت وتجارت

پیر 24 ستمبر 2018 15:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن نے صنعتی ترقی کے حوالے سے کشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فیڈریشن نے اپنے صدر مختار یوسف کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میںصنعتوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور وادی کشمیر میں قائم صنعتی یونٹوں کے جائز مسائل حل کرنے کے حوالے سے نارواسلوک روا رکھے جانے پر بھارتی حکام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی حکام جموںخطے کے کچھ اضلاع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیںجس سے علاقے میں صنعتی ترقی کے حوالے سے عدم توازن پیدا ہوا ہے۔ شرکاء نے بھارتی حکام کے ’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسے کشمیر میںصنعتی رک گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :