ایران، اہواز حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 24 ستمبر 2018 15:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایران کے شہر اہواز میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازہجنازہ ادا کردی گئی، جس میںسول و فوجی حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جنازہ میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری محسن رضایی نے اہواز میں دہشتگردی کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی عوام کی استقامت کے سامنے عالمی سامراج کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن ایران میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کر سکتے۔محسن رضاعی کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اس قسم کے اقدامات سے ایران کی سکیورٹی اور امن و امان کوخراب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توانھیں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ کے دوران فائرنگ میں 25 افرادجاں بحق اور60 زخمی ہو گئے تھے۔