ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار سست روی کا شکار

ترقی کی شرح تقریبا نہ ہونے کے برابر ، پیداوار صرف 0.5فیصد رہی گزشتہ سال جولائی میں ترقی کی شرح 14.15 فیصدریکارڈ کی گئی تھی

پیر 24 ستمبر 2018 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایک ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار سست روی کا شکاررہی، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں پیداوار صرف 0.5فیصد ہی رہی،ایک ماہ میں بڑی صنعتوں میں مجموعی طورپر ترقی کی شرح تقریبا نہ ہونے کے برابر ہی رہی، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار صرف 0.

(جاری ہے)

5 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 14 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ، الیکٹرونکس مصنوعات کی پیداوار میں 11فیصداور گاڑیوں کی پیداوار میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب دواں کی پیداوار میں 11فیصد کمی، کھاد کی پیداوار میں 7 فیصد اور کیمیکل کی پیداوار میں ڈھائی فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن کے باعث بڑی صنعتوں کی پیداوار سست روی کا شکاررہی۔