نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 30ستمبرتا 4اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی

ڈاراز کا اعلان کردیا گیا ملک بھر سے 10 ٹیمیں چمپئن شپ میں شرکت کریں گی ۔سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہوںگے

پیر 24 ستمبر 2018 16:00

نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 30ستمبرتا 4اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ مورخہ 30ستمبرتا 4اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔چمپئن شپ کے لئے ڈراز کا اعلان کردیا گیا چمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

گروپ Aمیں پاکستان واپڈا ،حیدرآباد ،کراچی ،ہزارہ اور راولپنڈی جبکہ گروپ Bمیں پاک آرمی ،پشاور ،اسلام آباد ،لاہور اور کوئٹہ ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہیں ۔چمپئن شپ میں تمام مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائینگے ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کو چمپئن شپ کے لئے جیوری آف اپیل اور میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے ۔