آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستانی اے ٹیم کا اعلان

پیر 24 ستمبر 2018 16:07

آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستانی اے ٹیم کا اعلان
راولپنڈی۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ فرسٹ کلاس میچ کیلئے 14 رکنی پاکستان اے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسد شفیق ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اے ٹیم 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں چار روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

قومی سلیکشن کمیٹی نے انضمام الحق کی سربراہی میں اس میچ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اسد شفیق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، سعد علی، آغا سلمان محمد رضوان (وکٹ کیپر)، وقاص مقصود، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یامین، عمید آصف اور سعود شکیل شامل ہیں۔ توصیف احمد مینجر، حافظ سجاد اکبر ہیڈکوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، حافظ نعیم فزیو، یاسر ملک ٹرینر اور عثمان ہاشمی اینالسٹ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ قومی اے ٹیم بدھ کو دبئی روانہ ہو گی۔