سرائے صالح کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سرائے صالح کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے حویلیاں سے ہری پور جانے والے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، شدید چوٹیں آنے کے باعث موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، سرائے صالح پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 سالہ راحیل ولد شکیل سکنہ مراد آباد ہری پور موٹر سائیکل پر حویلیاں سے واپس ہری پور جا رہا تھا کہ سرائے صالح جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نمبر آر آئی ایس 952 نے اسے ٹکر مار دی جس سے راحیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا، ڈمپر ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ سرائے صالح پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔