پولٹری گوشت کا فی کس سالانہ استعمال 2020ء تک 26 کلوگرام تک پہنچ جائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 16:28

پولٹری گوشت کا فی کس سالانہ استعمال 2020ء تک 26 کلوگرام تک پہنچ جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ملک میں پولٹری کی صنعت سالانہ 8 تا 10 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ 2020ئ تک ملک میں پولٹری گوشت کا فی کس سالانہ استعمال بڑھ کر 26 کلوگرام تک پہنچ جائے گا جو 1993ئ میں 16 کلوگرام تھا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ئ کے دوران ملک میں برائلر مرغیوں کی پیداوار 962 ملین مرغیاں رہی ہے جس سے 1.15 ارب ٹن مرغی کا گوشت حاصل کیا گیا۔

ملک میں گوشت کی مجموعی پیداوار میں برائلر مرغی کے گوشت کا حصہ 28 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرغی کا گوشت غذائی ضروریات کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پولٹری کی صنعت کی سالانہ شرح نمو 8 تا 10 فیصد ہے جس کی ترقی سے نہ صرف مقامی سطح پر غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ مرغی کے گوشت سے تیار مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :