اسلام آباد کے 11 کوچز نیشنل کراٹے کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے

پیر 24 ستمبر 2018 16:40

اسلام آباد کے 11 کوچز نیشنل کراٹے کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) اسلام آباد کے 11 کوچز نیشنل کراٹے کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے بتایا کہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل کراٹے کوچنگ کورس 27 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا اور تین روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کوچنگ کورس میں اسلام آباد کے گیارہ کوچز شرکت کریں گے جن میں اسرار الحق، افضال احمد، وقاص اکرم، شرافت علی، عمر خان، عامر محمود، نوید حسن، عدنان اسلم، عبید السلام، قاسم سلمان اور ارسلان لیاقت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :