مائیک پومپیو کا ٹرمپ مخالف حکام کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ

امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدہ چھوڑ دیں، اگر حکام مشن میں ساتھ نہیں دیں گے تو وہ کچھ اور کریں، امریکی وزیرخارجہ

پیر 24 ستمبر 2018 16:40

مائیک پومپیو کا ٹرمپ مخالف حکام کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ کے مخالف امریکی حکام کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا سیکٹری خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدہ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر ادارے سے تعاون کی ضرورت ہے۔اپنے حالیہ بیان میں پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر حکام مشن میں ساتھ نہیں دیں گے تو اٴْن کے پاس وقت ہے کہ وہ کچھ اور کریں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مشورہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کو ذہنی نااہلی پر ہٹانے کے طریقوں پر گفتگو کی ہے۔گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روسنسٹن نے مشورہ دیا تھا کہ خفیہ طریقے سے ٹرمپ کی گفتگو ٹیب کی جائے تا کہ امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے اسٹیج سیٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے امریکی سیکریٹری خارجہ کا حلف اٹھالیا ایک پروگرام میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے ٹرمپ کی جاسوسی یا آئین کے پچیسوِیں ترمیم کو بروئے کار لانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں سنی ان سے روسنسٹن کے بارے میں پوچھا گیا تو پومپیو نے کہا کہ وہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کام کے شروع سے ہی بہت کلئیر ہے کہ اگر آپ ٹرمپ کے مشن کو سپورٹ نہیں کر رہے تو پھر آپ کو کرنے کے لیے کچھ اور کام ڈھونڈنا چاہیے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ روسنسٹن نے امریکی اخبارکی رپورٹ کی تردید کی ہے