خام تیل کے نرخ4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پیر 24 ستمبر 2018 16:57

خام تیل کے نرخ4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) اوپیک اور خام تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کی طرف سے تیل کے نرخ کم کرنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دبائومسترد کر دینے کے بعد برینٹ آئل کے نرخ چار سال کی بلند ترین سطح 81 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رسا ادارے کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ کی نومبر میں ترسیل کے لئے سودے 80.94 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو جمعہ کو 80.69 ڈالرفی بیرل تھے۔

متعلقہ عنوان :