دُبئی:جسم فروش خاتون نے منگیتر کے سامنے اصلیت کھُلنے پر خود کُشی کر لی

مقتولہ کی سہیلی نے ملزم کو اصل صورتِ حال سے آگاہ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 24 ستمبر 2018 16:58

دُبئی:جسم فروش خاتون نے منگیتر کے سامنے اصلیت کھُلنے پر خود کُشی کر ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر 2018ء) ایک خاتون نے اپنی جسم فروشی کا راز کھُل جانے پر منگیتر کے سامنے خود کُشی کر لی۔ پولیس نے منگیتر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دُبئی میں روزگار کی غرض سے مقیم ایک ایشیائی شخص کے اپنی ہم وطن خاتون کے ساتھ رومانی تعلقات اُستوار ہو گئے۔ دونوں میں محبت روز بروز گہری ہوتی چلی گئی جس کے باعث انہوں نے منگنی کر لی جو طویل عرصہ سے چلی آ رہی تھی۔

مقتولہ دُبئی میں ملازمت کرنے کی بجائے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھی مگر اُس نے اس حقیقت کو اپنے منگیتر سے چھُپائے رکھا۔ وقوعے کے روز ملزم اپنی منگیتر کے فلیٹ پر گیا تو اُس نے بتایا کہ وہ ایک گھر پر پارٹ ٹائم کام کے سلسلے میں جا رہی ہے۔ لڑکی کے جانے کے بعد اُس کی رُوم میٹ نے ملزم کو خبردار کیا کہ اُس کی منگیتر نے اُس سے جھوٹ بولا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کسی پارٹ ٹائم کام کے لیے نہیں گئی، بلکہ ایک نائیکہ کے پاس گئی ہے جس نے ایک کوٹھی میں قحبہ خانہ بنا رکھا ہے۔ اُس کی منگیتر اس قحبہ خانے میں مرد گاہکوں کو جنسی لذت دے کر بدلے میں رقم وصول کرتی ہے اور یہ کام کافی عرصے سے جاری ہے۔ ملزم کو اُس کی بات پر یقین نہ آیا تو اُس نے خود اس بات کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس نے مقتولہ کی سہیلی سے فلیٹ کا ایڈریس لیا اور فوراً وہاں پہنچ گیا۔

جہاں جا کر اُسے ساری حقیقت کا پتا چل گیا۔ مقتولہ خاتون ملزم کو دیکھ کر غصّے سے بھڑک اُٹھی اور اپنے بیگ سے چاقو نکالنے کے بعد ملزم سے کہا کہ وہ فوراً وہاں سے چلا جائے۔ وہ جو کچھ بھی کرتی ہے اُس کا ذاتی معاملہ ہے۔ جس پر ملزم نے اشتعال میں آ کر اُس سے چاقو چھینا اور اُس کی بائیں ران اور ٹانگ پر دو وار کیے۔ملزم کی جانب سے اس عمل پرجسم فروش خاتون نے جذباتی شدت کی کیفیت میں چاقو اُٹھا کر خود اپنے سینے میں گھونپ لیا۔

ملزم اس انہونی پر گھبرا کر موقع سے بھاگ اُٹھا اور ابھی ایک قریبی گیس سٹیشن تک ہی پہنچا تھا کہ پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی جانب سے مقتولہ کے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت اگر اُسے دیت کے عوض معاف کر دیا گیا تو بدلے میں متاثرہ خاندان کو زرِ تلافی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :