وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ ہیں،کرنل وقار احمد نور نے میرٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں،سیاسی و سماجی رہنماؤں کااجلاس میں خطاب

پیر 24 ستمبر 2018 17:18

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر منصوبہ بندی و ترقیاب ریٹائرڈ کرنل وقار احمد نور کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں کرنل وقار احمد نور نے میرٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اور حلقہ بھر میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی راہنماء محمد فریاد خان راجہ نوجوان راہنماء راجہ محمد عاطف خان سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام احمد چوہدری محمد رفیق ملک محمد انصر اور دیگر نے ایک منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض غیر موثر لوگ جو ہر الیکشن میں پارٹی بدل جاتے ہیں ان کے آنے جانے سے پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا یونین کونسل ملوٹ سے گزشتہ الیکشن سے وزیر حکومت کو آئندہ الیکشن میں زیادہ ووٹ ملیں گے مقررین نے یونین کونسل ملوٹ میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر وزیر حکومت ریٹائرڈ کرنل وقار احمد کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کل بھی کرنل وقار احمد نور کے ساتھ تھے اور آئندہ انتخابات میں بھی کرنل وقار احمد نور کے ساتھ کھڑے ہوں گے ملوٹ کے نوجوان ابھرتے ہوئے راہنماء راجہ محمد عاطف خان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا کہ انہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیر حکومت ریٹائرڈ کرنل وقار احمد نور سے یونین کونسل ملوٹ کے جملہ مسائل حل کروائے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ راجہ عاطف خان کی قیادت میں وزیر حکومت ریٹائرڈ کرنل وقار احمد نور کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اس سلسلہ میں ایک مشاورتی کمیٹی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر جماعتی سرگرمیوں کی تشہیر کرے گی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بعض مفاد پرست اور غیر موثر لوگ جو پارٹیاں بدلنے کے عاد ی مجرم ہیں انہیں آئندہ الیکشن میں ملوٹ سے اپنا کد کاٹھ کا پتہ چل جائے گا اور کرنل وقار احمد نور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے