چیئرمین فرینڈز آف کوٹلی نے سات مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 17:28

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین فرینڈز آف کوٹلی سرجن شمس محی الدین نے سات مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے 24 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ چالیس کروڑ کی گریٹر واٹر سکیم میں کرپشن کی انکوائیری کرکے ذمہ دار عناصر کو سزا دی جائے ۔تمام کرش مشینوںکو آبادی سے باہر منتقل کیا جائے ۔لووڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

کوٹلی اندرون شہر پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔ گلپور ہائیڈروپراجیکٹ کی بجلی کوٹلی کے لئے مختص کی جائے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ قائم کیا جائے ۔ کشمیر بنک کو شیڈولڈ بنکوں میں شامل کیا جائے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نوٹس لیں ۔ اصلاح احوال نہ ہوئی تو 24 اکتوبر سے احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے ۔ احتجاج میں دیگر جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے گا ۔ رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے ۔وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہ بنارس خان ، جنرل سیکریٹری ملک شاہنواز زراعت ، شفقت گیلانی صدر پی ڈی پی ، قاسم بٹ اور دیگر موجود تھے ۔