Live Updates

عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،عوام آج نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں‘ امیرمقام

گورنر ہائوسز کھولنے سے نہیں بلکہ بجلی ،گیس ،پانی اور روزمرہ اشیا ء سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھلا دئیے ہیں اور حکومت کے اقدامات سے عوام کاجینا مشکل ہو گیا ہے،گورنر ہائوسز کو کھولنے سے نہیں بلکہ بجلی ،گیس ،پانی اور روزمرہ اشیا ء سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امرائے رائے ونڈ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے شیخ چلی کی طرح عوام سے بڑے وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا اور عوام آج نوازشریف کو یاد کررہے ہیں۔

عمران خان نے نوے روزمیں تبدیلی کی بات کی لیکن اگر جائزہ لیا جائے تو ایک ماہ تو مائنس میں چلا گیا جبکہ باقی دو ماہ بھی اسی طرح گزر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کے سامنے بھی عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات