ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

اسٹنٹ ڈائریکٹر ثقلین اکبر کو اے ایس پی یو کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر ثقلین اکبر کو اے ایس پی یو کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا،زاہد حسین کی خدمات چیف ٹاون پلانر کے سپرد ،عمیر بن سعد کو اے ایس پی یو سے کنٹرول بلڈنگ بھیج دیا گیا، ناہید بتول کا ایس پی یو سی سی ایم پی میں تبادلہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ عثمان بشیر ریکارڈ سفٹبگ سے سی ایم پی میں تعینات ،عتیق الرحمان ٹاون پلاننگ سے سی ایم پی میں تعینات ،حمیرا ارشد سی ایم پی سے ٹاون پلاننگ میں تعینات اور ربعیہ خالد کو پلاننگ ونگ سے چیف ٹائون پلانر کے ڈسپوزل میں تعینات کردیا گیا ۔اے ڈی جی ہیڈکواٹر رانا عبدالشکور کے حکم پر نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :