پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے ،

ایک اوربھارتی دھمکی پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے تو اسے ہماری طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے،بھارتی آرمی چیف

پیر ستمبر 17:48

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے ،
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں۔ہم خطے میں قیام امن چاہتے ہیں اور اگر پاکستان بھی خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے تو اسے بھی ہماری طرح اقدامات کرنا ہوں گے۔ جب تک پاکستان دہشتگردوں کے خلاف اقدامات نہیں کرتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہاکہ خطے میں اس وقت تک امن نہیں ہوسکتا جب تک پاکستان دہشتگردوں کی سرپرستی کا سلسلہ بند نہیں کردیتا ، اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو مجبورا ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔ایک بار پھر اپنے تازہ بیان میں بپن راوت نے اس بیان کو دہرایا اور کہا کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک بہت ضروری ہوچکی ہے اور اس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :