یمنی فوج نے البیضا میں حوثی ملیشیا سے کئی ٹھکانے چھین لیے،52جنگجوہلاک ،100زخمی

اتحادی طیاروں نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا،ہلاک ہونیوالوںمیں کئی سینئر حوثی کمانڈر شامل

پیر 24 ستمبر 2018 17:48

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) یمن کی فوج نے البیضا صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکہ آرائی کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ۔ لڑائی کے دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔دوسری جانب مذکورہ محاذ پر اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے 52 جنگجو ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔

اتحادی طیاروں نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا نے خدار العرجی کے علاقے کے نزدیک پڑی ہوئی اپنے جنگجوں کی لاشیں اٹھانے کی متعدد کوششیں کیں تاہم وہ ناکام رہی اور اس دوران ملیشیا کے مزید ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حوثی ملیشیا نے جن مقتولین کی لاشیں اٹھانے کی کوششیں کیں وہ ان کے سینئر کمانڈروں کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمینی ذرائع نے بتایاکہ یمنی فوج نے الیسبل کے علاقے کو واپس لے لیا جس پر کئی برسوں سے حوثی ملیشیا کا قبضہ رہا۔ اس کے علاوہ الشبکہ کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے الوہبیہ کی سمت بڑی پیش قدمی کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔

دوسری جانب مذکورہ محاذ پر اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے 52 جنگجو ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ اتحادی طیاروں نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا نے خدار العرجی کے علاقے کے نزدیک پڑی ہوئی اپنے جنگجوں کی لاشیں اٹھانے کی متعدد کوششیں کیں تاہم وہ ناکام رہی اور اس دوران ملیشیا کے مزید ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے جن مقتولین کی لاشیں اٹھانے کی کوششیں کیں وہ ان کے سینئر کمانڈروں کی ہیں۔البیضا صوبے میں کئی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔ یمنی فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی ملیشیا کو روزانہ کی بنیادوں پر نقصانات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :