فوجی پریڈ پر حملہ،ایران کا امریکا اور اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

تم ہمارا بدلہ پہلے بھی دیکھ چکے،اس دفعہ ردعمل تباہ کن اور کچل دینے والا ہوگا،نائب سربراہ پاسداران انقلاب

پیر 24 ستمبر 2018 17:48

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے تباہ کن ردعمل کی امید رکھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسین سلامی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ تم ہمارا بدلہ پہلے بھی دیکھ چکے ہو۔ تم دیکھو گے کہ ہمارا ردعمل تباہ کن اور کچل دینے والا ہوگا۔ تم پچھتا ئوگے کہ تم نے کیا کیا تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اس صوبے کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :