بنوں، ہوید میں نامعلوم ملزمان نے 60 سالہ شخص کو قتل کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 18:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ہوید میں نامعلوم ملزمان نے 60 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔تھانہ ہوید کی حدود میں واقع درے خلے ہوید میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ زنجیر خان ولد حکمزاد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے گھر میں موجود افراد نے فوری طور پر مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے ہوید پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :