سی ڈی سی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل اکائونٹ اوپننگ سلوشن متعارف کرائے گی

پیر 24 ستمبر 2018 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان اکتوبر 2018ء میں "ڈیجیٹل اکائونٹ اوپننگ سلوشن-"متعارف کرارہی ہے۔ اس سہولت کے تحت سرمایہ کار اکائونٹ اوپننگ فارم آن لائن پُر کرسکیں گے اور دوبارہ اس فارم کو سی ڈی سی کی جانب سے مکمل طورپر توثیق کے بعد ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔ اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے سرمایہ کاروں کو اکائونٹ کھولنے کیلئے سی متعدد بار سی ڈی سی دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔

سرمایہ کاروں کو اکائونٹ اوپننگ فارم کو پُر کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس طریقے سے فارم پُر کرنے میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوگی۔آن لائن فارم کی کامیابی کے ساتھ پُرکرنے کے بعد سرمایہ کار کو انفرا دی تصدیق (IPV) کیلئے صرف ایک بار سی ڈی سی کا دورہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی سی ایک اور ماڈل پر بھی کام کررہی ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کوخود کار طریقہ کار سے انفرادی تصدیق کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

ابتدائی طورپر یہ سہولت صرف سی ڈی سی کے اکائونٹ انوسٹر اکائونٹ سروس کیلئے دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں یہ سہولت اسی طرح سی ڈی سی سب اکائونٹ کھولنے کیلئے بھی فراہم کی جائے گی۔ سی ڈی سی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کیپٹل مارکیٹ کو زیادہ موئثر اور مضبوط بنانے کی غرض سے کیپٹل مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے ای ۔آئی پی او اور ڈیوڈنڈ رپازٹر ی کی سروسز کی طرح باقاعدگی کے ساتھ ناول ڈیجیٹل سلوشنز متعارف کرارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :