دیامر بھاشا ،ْمہمند ڈیم فنڈ کا نام ’پی ایم سی جے فنڈ‘ رکھنے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی ،ْڈیم کی تعمیر کیلئے رقم آنی چاہیے کوئی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے ،ْچیف جسٹس

پیر ستمبر 18:55

دیامر بھاشا ،ْمہمند ڈیم فنڈ کا نام ’پی ایم سی جے فنڈ‘ رکھنے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے، میں نے کہا ڈیم کی تعمیر کیلئے رقم آنی چاہیے کوئی شخصیت کا مسئلہ نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ کے 4 رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرکے حکومت کے تجویز کردہ ٹائٹل ’’پی ایم سی جے فنڈ (پرائم منسٹر، چیف جسٹس فنڈ) رکھنے کی منظوری دیدی۔