ٹنڈوالہ یار،تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 18:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ٹنڈوالہ یار کے حیدرآباد روڈ پر قائم راشدہ آباد ٹرسٹ کے سامنے تیز رفتار نامعلوم مسافر کوچ نے روڈ کراس کرنے والے 45سالہ شخص کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہوں نے کوچ کی ٹکر سے جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے اس کی تلاشی لی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا جس میں رشید شر ولد نیاز احمد درج تھا جوکہ ضلع نوابشاہ کے علاقے دوڑ کا پتہ درج تھا علاقہ مکینوں نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی پولیس موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :