ضمنی انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے 38امیدوار میدان میں آ گئے

انتخابی ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف کارروائی ہو گی ،الیکشن کمیشن

پیر ستمبر 19:07

ضمنی انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے 38امیدوار میدان میں آ گئے
راولپنڈی 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 38امیدوار میدان میں آ گئے ۔14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کے قومی ا سمبلی کے 5حلقوں این اے 56اٹک II،این اے 60راولپنڈی IV، این اے 63راولپنڈی VII،این اے 65چکوال II،این اے 53اسلام آبادIIجبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 3اٹک IIIاور پی پی 27جہلم IIIکی نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آ گئی ہے ۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی ،چکوال ،اٹک اور جہلم ڈویژن کا حصہ ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے 08امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں آفتاب احمد قریشی (آزاد ،انتخابی نشان جیپ)،اصغر علی مبارک (پاکستان عوامی لیگ انتخابی نشان ہاکی )،تہمینہ سجاد خان (آزاد ،انتخابی نشان تتلی )،زاہد عقیل (تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان کرین )سجاد خان (پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان شیر)،شیخ راشد شفیق (پاکستان تحریک انصاف ،انتخابی نشان بلا)محمد اظہر اسلم (آزاد انتخابی نشان جنگی ٹینک )اور قیصر میرداد خان (آزاد انتخابی نشان آئس کریم )شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق اسی طرح حلقہ این اے 63 سے مجموعی طور پر 5امیدوارمیدان میں رہ گئے ہیں ۔جن میں سید حیدر علی شاہ (آزاد ،انتخابی نشان جیپ )،سید عشرت علی زیدی (پاکستان پیپلز پارٹی (پارلیمینٹرین ) انتخابی نشان تیر )،عقیل ملک (پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان شیر)،قربان علی (تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان ٹینک )اور منصور حیات خان (پاکستان تحریک انصاف انتخابی نشان بلا ) کے نام شامل ہیں ۔

حلقہ این اے 56اٹک IIسے تین امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں سید فیصل محمود شاہ(انتخابی نشان کرین ،تحریک لبیک پاکستان )،ملک خرم علی خان (پاکستان تحریک انصاف انتخابی نشان بلا )ملک سہیل خان (پاکستان مسلم لیگ (ن)انتخابی نشان شیر) شامل ہیں ۔حلقہ این اے 65چکوال IIسے بھی تین امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں چوہدری سالک حسین (پاکستان مسلم لیگ ،انتخابی نشان ٹریکٹر )،محمد عامر (جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ،انتخابی نشان گیول )اور محمد یعقوب (تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان کرین ) شامل ہیں ۔

اسی طرح راولپنڈی ڈویژن کے حلقہ این اے 53اسلام آباد II سے مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں ہیں جن میں ایم ساجد عباسی (آزاد انتخابی نشان بالٹی )،خان افتخار شہزادہ (پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی نشان تیر )،سید امجد علی شاہ (آزاد ،انتخابی نشان میز )،عبدالحفیظ (تحریک لبیک پاکستان ،انتخابی نشان کرین )،علی نواز اعوان (پی ٹی آئی انتخابی نشان بلا)،محمد زبیر (آزاد ،انتخابی نشان گن )محمد سرور خان عباسی (آزاد انتخابی نشان سورج مکھی )، ناصر محمود (پاکستان عوامی لیگ انتخابی نشان ہاکی )،ناصر منیر احمد (آزاد ،انتخابی نشان جیپ)،نفیس احمد مراد (آزاد ،انتخابی نشان پک اپ )اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار وقار احمد شامل ہیں ۔

قومی خبر ایجنسی کو حاصل معلومات کے مطابق اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 27جہلم III سے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کے شاہ نواز راجہ ،تحریک لبیک پاکستان کے محمد نوید شہزاد اور پاکستانمسلم لیگ (ن)کے امیدوار ناصر محمود شامل ہیں ۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 03اٹک IIIکی نشست کے لیے پانچ امیدواروں میں مقابلہ ہو گا ۔ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے افتخار احمد خان ،انتخابی نشان بالٹی کے ساتھ آزاد امیدوار ایاز خان ،انتخابی نشان گھڑے کے ساتھ آزاد امیدوارسردار محمد علی خان ،پی ٹی آئی کے محمد اکبر خان اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد مشتاق علی شامل ہیں ۔

14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے واضح کیاکہ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انتخابی ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا ۔اننتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر کسی بھی طرح انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا ۔واضح رہے کہ کسی بھی وجہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی ا نتخابات 14اکتوبر کو ہوں گے ۔