ہماری ٹیم کا بیلنس اچھا نہیں ،حفیظ اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں کی ضرورت ہے ‘سلیم ملک

سرفراز کا نمبر چار پر بیٹنگ پر آنا غلط فیصلہ ہے،جب ٹیم کا کپتان گرا ہوا ہو تو وہ باقی ٹیم کو کیسے لے کر چلے گا

پیر 24 ستمبر 2018 19:18

ہماری ٹیم کا بیلنس اچھا نہیں ،حفیظ اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں کی ضرورت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا بیلنس اچھا نہیں ہے،بابر اعظم اور شعیب ملک کے علاوہ ٹیم کو لیکر چلنے والا کوئی بلے باز نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز کا نمبر چار پر بیٹنگ پر آنا غلط فیصلہ ہے،متحدہ عرب امارات میں بیٹنگ میچ جتواتی ہے بولنگ نہیں ،کوچ کو کھلاڑیوں کو کہنا چاہئے کہ وہ قدرتی انداز میں کرکٹ کھیلیں ،جب ٹیم کا کپتان گرا ہوا ہو تو وہ باقی ٹیم کو کیسے لے کر چلے گا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں پاکستانی ٹیم کو مشکل پیش آسکتی ہے ۔محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں کی ٹیم کو ضرورت ہے ۔