قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کردیا گیا

پی سی بی کا آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ میچ کے لئے قومی اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، اسد شفیق کو کپتانی سونپ دی گئی

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 4 روززہ کرکٹ میچ کے لئے قومی اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، 14 رکنی سکواڈ کا اعلان قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کیا، اسد شفیق ٹیم کی قیادت کریں گے، اعلان کردہ ٹیم میں عابد علی، سمیع اسلم، افتخار احمد، اسد شفیق (کپتان)، عثمان صلاح الدین، سعد علی، آغا سلیمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، وقاص مقصود، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یاسین، عمیر آصف اور سعود شکیل پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم انتظامیہ میں توصیف احمد (ٹیم منیجر)، حافظ سجاد اکبر (ہیڈ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، حافظ فہیم الرسول (فزیو)، یاسر ملک (ٹرینر)، عثمان ہاشمی (انالسٹ) ہوں گے۔

(قیوم زاہد)