Live Updates

بنوں : ضمنی انتخابات این اے 35 ، جے یوآئی (ف)کے ناراض سابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے پی ٹی آئی کے اُمیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 24 ستمبر 2018 19:47

بنوں : ضمنی انتخابات این اے 35 ، جے یوآئی (ف)کے ناراض سابق ایم پی اے سید ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ضمنی انتخابات این اے 35 ، جے یوآئی (ف)کے ناراض سابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے پی ٹی آئی کے اُمیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کی پریس کانفرنس میں حمایت کا اعلان کر دیا گزشتہ حکومتوں نے یہاں کے عوام کوبنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی قائدین نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے گزشتہ روز شاہ ہاوس ممش خیل میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مطیع اللہ اور دیگر کی موجودگی میںسابق ایم پی اے سید حامد شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی غلط پالیسیوں کی وجہ ان کے ساتھ اپنی 21سالہ رفاقت ختم کرکے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کی حمایت کریں گے اور میرے حلقہ پی کے 89کے حامی مشران بھی ان کو سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں عوام کو بے پناہ بنیادی مسائل درپیش ہیں اور پچھلے دس سالوں سے ایک سازش کے تحت یہاں کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جس کیلئے ہم پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں کے مسائل ومحرومیوں پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میری وزیر دفاع پاکستان پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں جنہوں نے ہمیں مکمل یقین دہانی اور بنوں کے دورے کرنے کا بھی عہد کیا ہے اس موقع پر این اے 35پر پی ٹی آئی کے امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ ،ایم پی اے ملک پختون یار خان ،مطیع اللہ خان ،حاجی بخت علی شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور ان کے خاندان نے ہمیشہ اسلام کے نام پر ووٹ لے کر دھوکہ دیا ہے اور پھر عوام کے خدمت کی بجائے اسمبلی میں اپنے مفادات کیلئے جدوجہد کیا ہے اور اپنے خزانے بھرے ہیں آج تک جو بھی منصوبے لے کر آئے ہیں اس میں صرف اپنوں کو نوازا ہے اور اقوام میں تعصب پھیلانے کی کوشش کرکے لوگوں کی حق تلفی کی ہے مگر اب پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئی ہے جو کہ پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کی مثال پنجاب اور خیبر پختونخوا کے موجودہ وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہے جو کہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب کیا تو مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے انشاء اللہ ترقیاتی کام منظور کروائیںگے یہاں کے عوام کی محرومیوں سے واقف ہیں انشاء اللہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے تمام تر حقوق دہلیز پر فراہم کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات