چنیوٹ :ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل

تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

پیر 24 ستمبر 2018 19:47

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں ،تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ موقع پر کوئی مشکل پیش نہ آئے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دریائے چناب میں چنیوٹ اور بھوانہ میں پانی کی سطح نارمل سطح سے بھی کم ہے ،چنیوٹ میں پل دریائے چناب پر1296کیوسک پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزیدکہا کہ ہیڈ مرالہ،ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر بھی پانی کی سطح میں کمی واقعہ ہو رہی ہے ، ریسکیو 1122کے جوان کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ سامان کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہیں ،جبکہ انکی جانب سے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ محکمہ صحت ، ایجوکیشن ،سول ڈیفنس اور لائیو سٹاک بھی اپنی تیاری مکمل کیے ہوئے ہے ، تینوں تحصیلوں کے ریونیو افسران نشیبی علاقوں میں انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیںان علاقوں کی مساجد میں فلڈ وارننگ کے اعلانات بھی کروا دیے گئے ہیں ، آخر میں انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میںممکنہ سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :