بیوٹی فل کوہاٹ کرکٹ نائٹ گالا کا آغاز

پیر 24 ستمبر 2018 19:51

بیوٹی فل کوہاٹ کرکٹ نائٹ گالا کا آغاز
پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بیوٹی فل کوہاٹ کرکٹ نائٹ گالاکاگزشتہ رات قلعہ گراؤنڈ کوہاٹ میںباقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت کوہاٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجوصوبائی حکومت کی ٹیم نے 5 رنز سے جیت لیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔

صوبائی حکومت کی ٹیم کی قیادت مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش جبکہ ضلعی حکومت کی ٹیم کی قیادت ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوور ز میں 80 رنز بنائے جس کے جواب میں ضلعی حکومت کی ٹیم 75 رنز پر آو،ْٹ ہوگئی۔مشیر تعلیم کا اس موقع پر کہناتھا کہ مذکورہ کرکٹ ٹورنامنٹ1 ماہ تک جاری رہے گاجس میں ضلع بھرکی مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھاکہ ٹورنامنٹ کامقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرکے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اوربین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دکھانے کاموقع دیناہے۔ضیاء بنگش نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے بعد کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے صحت مند نسل تیار کی جاسکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ہرقسم کی مثبت سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :