پشاور ،پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی گئی ہے پوسٹل سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ 16سے گریڈ 17 ، اسٹسنٹ سپرنٹنڈنٹس ، ہیڈ اسسٹنٹ منیجرز ، ہائیر سلیکشن گریڈ کے اہلکاروں کو سکیل 14سے 16، ہیڈ کلرکس اور لوئر سلیکشن کے عملے کو گریڈ 11سے گریڈ 14، ٹائم سکیل ، پوسٹل کلرکس اور سارٹرز کو سکیل 9سے گریڈ 11، ہیڈ پوسٹ مین ، میل اوورسیر ، کیشن اوور سیئر ، سارٹنگ پوسٹ مین ، کو گریڈ 8سے گریڈ 10، پوسٹ مین کو گریڈ 7سے گریڈ 9میں میل گارڈ ، جونیئر پوسٹ مین ، دہی پوسٹ مین ، اسسٹنٹ ڈلیوری ایجنٹ کو سکیل 4سے 8 ، سٹمپ وینڈر ، میسن ، ہیڈ مالی کو سکیل 3سے گریڈ 5، رنزز ، میل پیون ، پورٹرز ، ریکارڈ کیپر کو سکیل 2سے گریڈ 3، واچ اینڈ وارڈ اٹینڈنٹ ، لیبررز وائر مین اور کلینرز کو سکیل 1سے سکیل 2کی منظوری دیدی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق پوسٹ اپ گریڈیشن کی منظوری تک ہے تاہم اس کا اطلاق تک مالیاتی معاملہ ہے جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :