کھلاڑیوں کو ناکامی کا ڈر لگا رہتا ہے ،ْکوچ مکی آرتھر

پاکستان کی بیٹنگ میں اعتماد کا شدید بحران ہے ،ْدیکھنے کی ضرورت ہے ہم بطور ٹیم کہاں کھڑے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

کھلاڑیوں کو ناکامی کا ڈر لگا رہتا ہے ،ْکوچ مکی آرتھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی کو بیٹنگ میں ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیدیا۔23 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ پاکستان کی بیٹنگ میں اعتماد کا شدید بحران ہے، اور ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو اپنی ناکامی کا ڈر رہتا ہے، تاہم یہاں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم بطور ٹیم کہاں کھڑے ہیں۔کھلاڑیوں میں اعتماد میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے فخر زمان کی مثال دی اور کہا کہ جب بھارتی باؤلنگ نے ان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی تو وہ جارحانہ آغاز دینے میں ناکام ہوگئے اور یہی وجہ ہے کہ پاور پلے کے اختتام پر 31 گیندوں پر ان کا اسکور صرف 12 تھا۔

(جاری ہے)

کوچ مکی آرتھر کیلئے دوسری تشویش باؤلنگ ڈپارٹمنٹ ہے جو ان کے مطابق اپنے منصوبوں سے ہی ہٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری باؤلنگ میں تحمل نہیں تھا، یہ بہت مایوس کن تھی اور اسی وجہ سے ہم گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایشیا کپ میں پیش آنے والی مشکلات سے مستقبل میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :