موجودہ پاک بھارت صورت حال سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ،ْ چیئرمین پی سی بی احسان مانی

پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنیکی بات کروں گا ،ْ گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

موجودہ پاک بھارت صورت حال سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ،ْ چیئرمین ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال کا کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔احسان مانی نے کہا کہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے اور نا ہی اس کی حمایت کی، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے پریشان ہیں، انتظامیہ کا علم نہیں نا پیسے کا معلوم ہے کہ کہاں سے آرہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کی تمام صورتحال سے وہ آگاہ کریں گے، فکسنگ کی وجہ سے ایسی لیگ سے پہلے کھلاڑیوں کو کور کرنا ہے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنیکی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں، جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گے۔احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سیتین ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔