سابق و موجودہ قومی کرکٹرز کا ایشیا کپ کے ایک اور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پرمایوسی کا اظہار

جس وکٹ پر تین سو رنز بن سکتے ہیں وہاں 237 رنز بنائیں گے تو کیسے جیتیں گے ،ْ وسیم اکرم ،ْ شعیب اختر ،ْسہیل تنویر

پیر 24 ستمبر 2018 19:58

سابق و موجودہ قومی کرکٹرز کا ایشیا کپ کے ایک اور میچ میں بھارت کے ہاتھوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق و موجودہ قومی کرکٹرز نے ایشیا کپ کے ایک اور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پرمایوسی کا اظہار ہے۔ایک انٹرویومیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم چھوٹی ٹیموں کے خلاف تو اچھا کھیلتی ہے تاہم جب کوئی بڑی ٹیم سامنے آجاتی ہے تو کھلاڑی دبائو کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

پاکستان کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جس وکٹ پر تین سو رنز بن سکتے ہیں وہاں 237 رنز بنائیں گے تو کیسے جیتیں گے ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستان نے مایوس کن بیٹنگ کی ،اتنے کم اسکور کا دفاع نہیں کیا جا سکتا ۔کرکٹ کے سکندر،سکندر بخت کا کہنا ہے کہ بھارتی بولرز کی گیند سوئنگ بھی نہیں ہو رہی پھر بھی ہمارے بیٹسمین نہیں کھیل پا ئے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں پرفارمنس لمحہ فکریہ ہے، بھارت کے ہاتھوں لگاتار دوسری شکست نے غیرملکی کوچز کی پلاننگ اور اہلیت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، کھیلے گئے میچز میں ہماری ٹیم کا بیلنس اچھا نظر نہیں آیا، متحدہ عرب امارات میں بیٹنگ میچ جتواتی ہے باؤلنگ نہیں، تاہم بابر اعظم اور شعیب ملک کے سوا کوئی بلے باز نہیں ہے جو اس وقت ٹیم کو لے کر چلے۔سلیم ملک نے کہاکہ کوچ کو کھلاڑیوں کو کہنا چاہئے کہ وہ اپنے قدرتی انداز میں کرکٹ کھیلیں، ٹیم انتظامیہ جب اپنے اچھے کھلاڑی کو یہ کہے کہ آپ ٹیم سے باہر ہونے لگے ہیں تو وہ مزید دباؤ میں آ جائے گا، محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں کی ٹیم کو ضرورت ہے۔