12ویں پاکستان پریمیئر لیگ کا آغاز کل منگل کو ملتان میں ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 20:05

12ویں پاکستان پریمیئر لیگ کا آغاز کل منگل کو ملتان میں ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) 12ویں پاکستان پریمیئر لیگ کا آغاز (کل) منگل کو ملتان میں ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے معطل رہنے والی فٹ بال سرگرمیاں بتدریج بحال ہوتی جارہی ہیں۔ 3 سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پریمیئر لیگ کا آغاز آج منگل سے ملتان میں ہو رہا ہے، بعد ازاں دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں میچ کھیلے جائیں گے۔