حلقہ کے عوام کو ایسے پروجیکٹس دیئے جو ان کے زیر استعمال ہیں‘ سلمان عبداللہ مراد

پیر 24 ستمبر 2018 20:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا ہے کہ اہلیان کے لئے ایسے پروجیکٹ دیئے ہیں جو عوام کے بہتر طریقے سے زیر استعمال ہیں، اول دن سے یہی کوشش ہے جو کام کرے وہ ان کی توقعات کے ساتھ ضروریات پر بھی پورا اترے، جہاں آج سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے وہ رکن کونسل کی تجویز اور اہلیان کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، پیپلز پارٹی کے نمائندے ہونے کی وجہ سے ہم پر ذمہ داری اور بھی زیادہ ہے کیونکہ پارٹی کا منشور ہی عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے ہے جس کے لئے ہم کاوشیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ریڑھی گوٹھ میں سڑک کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چئیرمین محمد رفیق جت ، چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،ایکسین عبد الغنی شیخ،رکن کونسل نظیر بھٹو بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ انجنئیر نے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کو جدید تقاضوں سے بنایا جارہا ہے مٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے بعد استعمال کیا جارہا ہے امید ہے کہ سڑک کی تعمیر سے ایک مثالی پروجیکٹ میں اضافہ ہوگا آپکی ہدایت کے عین مطابق سائٹ انجنئیر مسلسل فیلڈ میں رہ کر سٹرک کی تعمیر کروارہا ہیں چئیرمین ضلع کونسل نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا کام صرف لوگوں کی فلاح وبہبود ہے اپنے وسائل کے علاوہ دیگر دوسرے ذرائع سے بھی ضلع کونسل کے لوگوں کے لئے اپنے فرائض انجام دیں گے، آج کا پروجیکٹ یہاں کہ رہائیشوں کا دیرانہ مطالبہ تھا جس کو حل کر کے اپنی ذمے داری ادا کی ہے اور مزید اسکیمز بھی یہاں دی جائیگی اہلیان کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی اسکیم کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کرے جس سے وہ پروجیکٹ سے دیرپا مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :