افغانستان میری مدرلینڈ،پاکستان میرا ملک ہے ،ْاسفندیار ولی

پیر ستمبر 20:30

افغانستان میری مدرلینڈ،پاکستان میرا ملک ہے ،ْاسفندیار ولی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میری مدرلینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان صاحب سلیکٹ ہوکر آگئے ہیں ، وہ جو اعلان کرتے ہیں انہیں واپس لینا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب کوچاہیے کہ وہ پالیسی بیان دینے سے پہلے کلیئرنس لے لیا کریں ۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ جو پشور نہیں بولتا اسے پشتو نہیں مان سکتا ، افغانستان میری مدر لینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے ۔ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ رہیں گے ،کالا باغ ڈیم کے مخالفت کرتے رہیں گے ۔اسفندیار ولی نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مسئلے بندوق کے زور پر حل نہیں ہوتے ہیں۔