شاہ محمود قریشی کا نیویارک کی لوکل ٹرین میں سفر

نیویارک کے اسٹیشن پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا

پیر ستمبر 20:30

شاہ محمود قریشی کا نیویارک کی لوکل ٹرین میں سفر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے لوکل ٹرین کے ذریعے پہنچے۔شاہ محمود قریشی نے لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا اور اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کیلئے نیوک پہنچے ۔

(جاری ہے)

نیویارک کے اسٹیشن پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا ۔شاہ محمود قریشی ہفتے کے ر وز جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس دوران نئی پاکستانی حکومت کی ترجیحات ، علاقائی و عالمی معالات پر پالیسی بیان دیں گے ۔وزیر خارجہ اپنے نیویارک میں قیام کے دوران کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔