پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 315پوائنٹس کی کمی سے 41004پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 315پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںچار روزہ محرم وہفتہ وار تعطیل کے بعد پہلے کاروباری روز پیر کو مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 315پوائنٹس کی کمی سے 41004پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص کی فروخت کادباؤ بڑھنے کے باعث70.93 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 39ارب 48کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف9کروڑ86لاکھ21ہزار شیئرزکی لین دین تک محدود رہا ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس بڑھ کر41320پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھنے اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے درپیش مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھنے لگا جس سے تیزی کے اثرات ذائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40902پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا جس میں بعد میں ریکوری آئی اور مزکورہ حد بحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس315.58پوائنٹس کی کمی سے 41004.55پوائنٹس پربندہوا.اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 163.83پوائنٹس کی کمی سے 19966.48پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس831.31پوائنٹس کی کمی سے 69477.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس146.86پوائنٹس کی کمی سے 29937.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہواجب کہ اس کے مقابلے میں 266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 39ارب 48کروڑ68لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت84کھرب40ارب 82کروڑ4لاکھ روپی سے گھٹ کر84کھرب1ارب 33کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔

گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی انتہائی مایوس کن رہا اور صرف9کروڑ86لاکھ21ہزار شیئرزکی لین دین ہوئی۔قیمتوں میںاتار چڑھاؤکے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت449روپے اضافے سی9435روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 73.79روپے اضافے سی1549.69روپے پر بند ہوئی۔نمایاںکمی وائتھ پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 46.99روپے کمی سے 1311.01روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 43.81روپے کمی سی1087.71روپے پربند ہوئی۔

گزشتہ روز لوٹی کیمکل کی سرگرمیاں93لاکھ72ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ دیگر کمپنیوں میںکے الیکٹرک لمیٹیڈ، یونٹی فوڈز ،ٹی آر جی پاکستان ،ایگری ٹیک لمیٹیڈ ، پاک الیکٹران ،ڈی جی خان سیمنٹ ،ازگارڈ نائن،نیمر ری سنزاور اینگرو پولیمرکے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔