نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 30 ستمبرسے اسلام آباد میں ہوگی

پیر 24 ستمبر 2018 20:45

نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 30 ستمبرسے اسلام آباد میں ہوگی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 30 ستمبرتا 4 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چمپئن شپ کے لئے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

گروپ A میں پاکستان واپڈا، حیدرآباد، کراچی، ہزارہ اور راولپنڈی جبکہ گروپ B میں پاک آرمی، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں تمام مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کو چمپئن شپ کے لئے جیوری آف اپیل اور میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے۔