وزیر تعلیم سندھ کا صوبے کے تمام نجی سکولوں میں سندھی زبان کو لازمی مضمون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا حکم

پیر ستمبر 20:45

وزیر تعلیم سندھ کا صوبے کے تمام نجی سکولوں میں سندھی زبان کو لازمی مضمون ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھی زبان کو صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں لازمی مضمون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا حکم جاری کیا ہے۔سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولوں میں بھی سندھی زبان پڑھانے کے لیے اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نہم جماعت تک سندھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے تاہم اب تمام نجی اسکولوں کو بھی سندھ زبان کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق نجی اسکولوں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ نئے مضمون کی تعلیم کے لیے تربیت یافتہ سندھی اساتذہ بھرتی کریں۔حکم نامے کے مطابق نجی اسکولوں کو سندھی زبان لازمی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جب کہ او لیول کے اسکولوں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :