ایران نواز ملیشیائیں اسرائیل کی سرحد سے محفوظ مسافت پر ہیںم روس

تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلاء کے بعدمحفوظ مسافت پر چلے گئے ہیں،وزارت دفاع

پیر 24 ستمبر 2018 21:08

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ہمنوا فورسز اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولان کے پہاڑی علاقے سے اٴْتر کر شام کے اندر مشرق میں 140 کلومیٹر کی دٴْوری پر چلی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلاء کے بعد اتنی مسافت پر چلے گئے ہیں جو اسرائیل کے لحاظ سے محفوظ شمار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 24 راکٹ لانچرز اور میزائل سسٹم اور دیگر ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کے 140 سے زیادہ یونٹوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک ایل 20 فوجی طیارے کے گرائے جانے کا ذمّے دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ہوابازوں کی حرکت اٴْن کی عدم پیشہ ورانہ صلاحیت یا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیشگی اطلاع نہیں دی بلکہ حملوں کے وقت روس کو آگاہ کیا اور انہیں گمراہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :