ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، ٹرمپ کے وکیل کی دھمکی

ایران کے لوگوں نے یقیناً بہت کچھ برداشت کیا، اقتصادی پابندی سے نتائج سامنے آرہے ہیں،گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 21:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں سے اقتصادی درد ہوگا جو بتدریج کامیاب انقلاب تک لے جائے گا۔مجھے نہیں معلوم ہے کہ ہم کب ایران کا تختہ الٹ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روڈی جولیانی نے اپنے خیالات کا اظہار ایران حکومت مخالف تنظیم آرگنائزیشن آف ایران اینڈ امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام ایرانی مزاحمت سمٹ میں ذاتی حیثیت میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹائمز اسکوئر کے ہوٹل میں لوگوں کی بڑی تعداد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں چند دن، مہینے یا ایک دو سال بھی لگ سکتے ہیں، لیکن ایسا ہو کر رہے گا۔ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے کہا کہ ایران کے لوگوں نے یقیناً بہت کچھ برداشت کیا، اقتصادی پابندی سے نتائج سامنے آرہے ہیں، کرنسی کی قدر میں کمی ہور ہی ہے، ایسے تمام اقدامات کامیاب انقلاب کی جانب لے جائیں گے۔اس سے قبل روڈی جولیانی نے کہا تھا کہ ایران پر مزید پابندی حکومتی رویہ میں تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :