شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکانٹس سے پریشان ہوگئیں

سوشل نیٹ ورکسپر میرے نام سے جعلی اکاونٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے،سائبر کرائم سرکل کو ہنگامی مراسلہ

پیر ستمبر 21:18

شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکانٹس سے پریشان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکانٹس سے پریشان ہوگئیں۔ شہلارضا نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کے توسط سے سائبرکرائم سرکل کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

خط میں شہلا رضا نے کہا ہے کہ فیس بک پر میرے نام سے نو جعلی اکاونٹس اور پیجز چل رہے ہیں، جعلی اور غیرقانونی سوشل میڈیا پیجز سے متنازعہ مواد چلایا جارہا ہے جس سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مراسلے میں کہا کہ سوشل نیٹ ورکس پر میرے نام سے جعلی اکاونٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔ شہلارضا نے سائبرکرائم سرکل کو جعلی فیس بک اکاونٹس کی تحقیقات کرنے اور انکوائری رپورٹ دینے کی بھی درخواست کی۔