لنڈی کوتل ،مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی

پیر 24 ستمبر 2018 21:30

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرگیا جس کی وجہ سے وہاں موجود سکندر شنواری کی اہلیہ اپنی تین جواںسال بیٹیاں سمیت تودے کی زد میں اکر مٹی کی بڑے ڈھیر تلے دب گئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے مقامی زرائع کا کہنا ھے کہ خاتون اپنی بیٹیوں کی ہمراء وہاں سے مٹی اپنے گھر لے جارہی تھی, واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملبے کے ڈھیر سے خاتون اور اس کی بیٹیوں کی لاشیں نکال دئے اور فورا ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کرا دیے تاہم وہ پہلے ہی فوت ھوچکی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں ہسپتال سے انکے ابائی گاؤں مختار خیل پہنچا دی گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا سکندر شینواری کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی نماز جنازہ لنڈیکوتل مختار خیل میں ادا کر دی گئی اور وہاں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دئے مقامی زرائع کے مطابق سکند ر شینواری کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہیں حکومت اور دیگر مخئیر حضرات ان کے ساتھ بھر پور مالی مددکریں ،دریں اثناء وفاقی وزیر مزہبی امور پیر نورالحق قادری اور سابق سنیٹر پیر عبدالمالک قادری نے پیش انے والے سانحہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر شریک ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :