سندھ نیشنل پارٹی کی طرف سے کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیم نامنظور ،30ستمبر کو احتجاج کا اعلان

پیر 24 ستمبر 2018 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کی طرف سے کالاباغ ڈیم سمیت تمام ڈیم نامنظور 30 ستمبر کو گورنر ہائوس کے سامنے احتجاج (سندھ بچائو مارچ) کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت کا کراچی کے مختلف سندھی گوٹھوں میں جاکر علاقے کے معززین اور پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین رمضان بلیدی، وائس چیئرمین سائیں بخش بنگلانی، امیر کمبرانی، طارق خاصخیلی و دیگر نے کہا کہ سندھ کا عوام کالاباغ ڈیم سمیت کوئی بھی سندھ دشمن منصوبہ قبول نہیں کرے گا۔

جو جماعتیں ڈیم کی حامی ہیں اصل میں ملک کی خیر خواہ نہیں۔ زبردستی سندھ دریا پر ڈیم کو قائم کرنا مردہ گھوڑے میں روح ڈالنے کے برابر ہے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے مزید کہا کہ وفاق نے جب بھی فیصلہ کیا ہے وہ ہمیشہ سندھ دشمنی پر مبنی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جو سندھ سے سراسر تعصب پرستی ہے۔ اس وقت ملک کے تینوں صوبے ڈیم کی مخالفت کر رہی ہیں اس کے باوجود بھی وفاق مطلب پنجابستان اپنے ضد پر قائم اور ڈنڈے کے زور پر دہمکایاں دے کر سندھ کے عوام کو ڈرا کر ڈیم قائم کرنے کے لئے فنڈز جمع کر رہا ہے۔

جو عمل سندھ کا عوام وفاق کے ایسے خواب کو کبھی بھی پورا ہونا نہیں دیں گے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکز رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ اور ہر سندھ پرست سندھ دوست اپنی گردن تو کٹوا سکتا ہے مگر وفاق کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ اور نہ ہی ڈیم کو قائم کرنے دے گا۔ وفاق کی اس میں بہتری ہے کہ وہ اپنی ضد ختم کرے اور تینوں صوبوں سے معافی مانگے اور آئندہ کے لئے ڈیم کا نام نہ لینے کی تردید کرے اس میں ہی ملک کی بہتری ہے۔#=