چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی موسیٰ خیل میں سڑک کی غیر معیاری تعمیر کا معاملہ متعلقہ وزارت کو بھجوانے کی ہدایت

پیر ستمبر 22:12

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی موسیٰ خیل میں سڑک کی غیر معیاری تعمیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے موسیٰ خیل میں سڑک کی غیر معیاری تعمیر کا معاملہ متعلقہ وزارت کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ ہمارے صوبے بلوچستان کا بجٹ مزید کم کر دیا گیا ہے۔ پہلا بجٹ ہی کم تھا، ہمارے صوبے میں اب ترقیاتی کاموں میں کمی آئے گی جو ہمارے لئے بڑا المیہ ہے۔ ہمارے علاقے موسیٰ خیل میں جو سڑک بن رہی ہے اس کے لئے زبردستی زمینیں لی جا رہی ہیں۔ غیر معیاری روڈ بن رہی ہے۔ یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ یہ معاملات متعلقہ وزارت کو بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :