شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجےمیں متعدد اہلکار زخمی،سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 20:48

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
شمالی وزیرستان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجےمیں متعدد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں،دھماکے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔

جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کو بھی دیکھا جارہا ہے۔اس موقع پر دھماکے کی نوعیت پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے ہوا ہے تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی شہادت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :