Live Updates

عمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ، سعید غنی

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

عمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ، سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) نپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے ایک مہینہ میں ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔ وزیراعظم عمران خان ابھی تک صرف گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گورنر ہائوس دکھا کر عوام کی جیب کاٹی جا رہی ہے۔

عوام کو گورنر ہائوس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں انہیں روٹی چاہیے جو مہنگی ہو چکی ہے۔ آٹا اور روٹی مہنگا ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ سعید غنی نے سوال کیا کہ ایک کروڑ ملازمتیں جس کا وعدہ عمران خان نے کہا تھا وہ ملازمتیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ سے لوگ نوکریاں کرنے کب آئیں گی جبکہ اپنے ملک کے لوگ روزگار کے لئے ترس رہے ہیں۔ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات