ٹیکس چوروں سے ہرصورت وصولی کرینگے، لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے،وزیرخزانہ

موجودہ حکومت کے امراء پر ٹیکس لگایا ،غریبوں کی مدد کی ہے،گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر غریبوں پر نہیں پڑے گا، یوریا کھاد کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے سی پیک کے تحت مکمل ہونیوالے منصوبوں پر چین نے 75فیصد قرضہ جبکہ 25 فیصد ایکویٹی دے رکھی ہے ، حکومت چین کو قرضے بمعہ سود ادا کرنے میں مصروف ہے نواز شریف نے بھارتی تاجروں سے ملاقات کی لیکن حریت کانفرنس کے لیڈروں سے بات نہیں کی تھی،اسد عمر کی گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

ٹیکس چوروں سے ہرصورت وصولی کرینگے، لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے،وزیرخزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں ٹیکس چوروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ گھنگرو بجا کر ٹیکس چور کو پکڑ کر ٹیکس وصول کریں گے اور منی لانڈرنگ کرکے قومی دولت بیرون ملک لے جانے والوں کو پکڑ کر قومی دولت واپس لائیں گے۔ گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر غریبوں پر نہیں پڑے گا، موجودہ حکومت کے امراء پر ٹیکس لگایا ہے جبکہ غریبوں کی مدد کی ہے یوریا کھاد کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے سی پیک کے تحت مکمل ہونیوالے منصوبوں پر چین نے 75فیصد قرضہ جبکہ 25 فیصد ایکویٹی دے رکھی ہے ، حکومت چین کو قرضے بمعہ سود ادا کرنے میں مصروف ہے۔

نواز شریف نے بھارتی تاجروں سے ملاقات کی لیکن حریت کانفرنس کے لیڈروں سے بات نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا ہے کہ امراء جو 1800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدتے ہیں ان پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے درآمدی ٹیکسز صرف مہنگی اشیاء خریدنے والے صاحب شرت لوگوں پر عائدکیا گیا ہے 93 ارب ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑ کر ٹیکس وصول کریں گے ایک مہینہ ہوا ہے اگلے دن دیکھیں کہ ہونے والا کیا ہے کھنگھرو بجانے والے ٹیکس کو وارنگ دی جو کہ وہ ٹیکس ادا کر دیں ہم ٹیکس چوروں کے پیچھے جا رہے ہیں ان کو پکڑ کر دیکھائیں گے سابق حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک پاکستانیوں کے بار ے میں بیان دیا لیکن 8 سال تک کچھ نہیں ہوا موجودہ حکومت نے ٹاسک فورس بنا دی ہے جو منی لانڈرنگ کرنے والوں سے قومی دولت واپس لائے گی انہوں نے ملک میں ترقیاتی سکیموں پر اخراجات کزشتہ سال سے 10 فیصد اضافہ ہو گا علاقہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل خود دیکھیں گے انہوں نے سابق حکومت سے ڈیموں پر کوئی کام نہیں کیا ہے ڈیم کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے سابق وزیراعظم نے بھارتی جاسوس یاد یو کا نام بھی نہیں لیا اور کشمیر کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں نہیںکی وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بجٹ پر خدشات کے جواب میں کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے ہیں 75 فیصد قرضے جبکہ 25 فیصد ایکویٹی سود کی شرح ادا بھی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 10 فت اضافہ غریبوں کے لئے بڑھائی ہیں زیادہ قیمتیں امراء طبقہ پر منائی گی ہیں کیس سسٹم میں 154 ارب کا خسارہ ہے یہ خسارہ گزشتہ پانچ سال حکومت کا ہے قیمتو ں میں اضافے سے غریبوں پر بوجھ نہیں پڑے گا آئل 47 بیرل کی قیمت تھی ڈالر103 ڈالر کی مد میں کمی اور آئل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ قیمتوں میں اضافہ کا سبب بنی ہے اوگرا 46 فیصد اضافہ کی سمری حکومت نے صرف 30 فیصد اضافہ کیا ہے اس کر بر عکس حکومت نے ایل پی جی قیمتوں میں کمی اور 30 فیصد ٹیکس کم کر کے 10 فیصد تک ہے تا کہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے کھاد کی قیمتوں پر گیس کی اضافی قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا کھاد پر سبسڈی دیں گے اب تک 7 ارب یوریا درآمد پر دی جائے گی 6 سے 35 ہزارٹن سابقہ حکومت نے برآمد کر دی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات بڑ ھ کر بیرونی قرضے کے حصول کا سلسلہ بند کر دیں گے اسد عمر نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئیں اور پانچ ہزار لوگ بے روز گار ہوئے موجودہ حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں کو ٹیکسٹائل کے لئے سستی کر دی ہے نواز شریف حکومت نے 480 ارب سر کلر ڈیٹ پری آڈٹ کے بغیر کر دی جس کا خیمازہ بھگتنا پڑرہا ہے سر کلر ڈیٹ 1180 ارب تک پہنچ چکا ہے 2017-18 میں گردشی قرضے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث بڑھے ہیں پاور سیکٹر میں خسارہ 463 ارب روپے ہے جبکہ بحران ہی بحران ہے۔